سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما و سینیٹر اسحاق ڈار نے بدھ کو وزیر خزانہ کا حلف اٹھایا ہے۔