
روس پر یوکرینی حملوں کے دوران کم از کم 4 ڈرون بالٹک ریاستوں کی فضائی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد نیٹو نے رات گئے اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بلند کر دیے۔
حکام کے مطابق لتھوانیا، لٹویا اور ایسٹونیا میں شہریوں کو کچھ دیر کے لیے محفوظ مقامات پر پناہ لینے کی ہدایت کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
لتھوانیا کے وزیراعظم نے اسے ایک مشکل رات قرار دیا۔
دوسری جانب امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق نیٹو اتحادی گزشتہ دو دہائیوں میں اپنی فوجی منصوبہ بندی میں سب سے بڑی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں جس میں روس سے ممکنہ مقابلے کو اولین ترجیح دی جائے گی۔



