
اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ جمعرات 12 نومبر کو بنگلادیش سے ہوگا، میچ عمان کے شہر مسقط کے العامرات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی اور منگل کو نیپال کے خلاف 101 رنز کی کامیابی کے ساتھ گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، افغانستان بھی ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے۔



