
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کے وکلاء کی ملاقات کرائی جائے۔
عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو ہدایت کی کہ سردار لطیف کھوسہ کی بانی پی ٹی آئی سے جبکہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں سے ملاقات کا انتظام کیا جائے۔
رپورٹس کے مطابق عدالت نے ایک گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔ سماعت کے دوران دونوں کی صحت سے متعلق خدشات کا بھی اظہار کیا گیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔



