کراچی: جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے پر ایس ایچ او زیرِ حراست

کراچی کے علاقے یوسف پلازا تھانے کے ایس ایچ او کو حراست میں لے کر عہدے سے برطرف کر دیا گیا، ملزم پر جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او وقار جعلی نمبر پلیٹ لگی گاڑی چلا رہے تھے جس پر سیف سٹی کیمروں کی جانب سے الرٹ جاری ہوا۔

کراچی: وزیرِ داخلہ سندھ کے مختلف تھانوں کے اچانک دورے، 3 ایس ایچ اوز معطل

ملزم کو پہلے آرٹلری میدان تھانے لے جایا گیا اور پھر اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے انہیں اپنی حراست میں لے لیا۔

زیرِ حراست ملزم کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔