انی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں 3 سال مکمل ہوگئے جب کہ اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اہم رپورٹ سامنے آگئی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھنے، ان سے امتیازی یا غیر مساوی سلوک کی تردید کردی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جیلوں میں قید تنہائی کا نظام تقریباً ختم ہو چکا اب یہ رائج نہیں نا ہی عدالتیں طویل عرصے سے ایسی سزا دے رہی ہیں، اڈیالہ جیل میں کوئی بھی قیدی بشمول بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہو چکی وہ قانون کے مطابق قید کاٹ رہے ہیں۔



