چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا تو وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔
مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے بھی بائیکاٹ کی سیاست کو چھوڑیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ بلٹ سے نہیں بیلٹ سے ہونا چاہیے۔ ووٹ کی چوری کو کسی صورت نہ چھپایا جائے۔
بلاول بھٹو کا میرپور کے عوام کے نام پیغام، کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
ان کا کہنا تھا کہ حقِ حاکمیت کا مطلب یہ ہے کہ جس کے حق میں ووٹ ڈالا جائے اسی کا ووٹ نکلے، کشمیر میں امن اور انصاف دیکھنا چاہتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کو تمام حقوق دلوائیں گے، کشمیر کے فیصلے کشمیر کی منتخب اسمبلی کرے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کے بعد ایک آئینی کنونشن بلائیں گے۔ جس میں حکومت، اپوزیشن، مہاجرین کے نمائندے، وکلا اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان سے کشمیر میں پیپلزپارٹی کی جیت ہضم نہیں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری، کشمیر اور تخت لاہور کی حکمرانی
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی حقیقی نمائندگی محفوظ رہنی چاہیے۔ آپ کو حق حاکمیت دلوانا چاہتا ہوں۔
بلاول بھٹو نے کہا کشمیر کے مہاجرین کے مسائل ہیں، اگر ان کا ووٹ چوری ہوگا اور کسی کی جیب میں ہوگا تو ان کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیری مہاجرین ہمارے وجود، تاریخ اور تحریک کا حصہ ہیں، جن اداروں میں مستقبل کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی کرسی ہونی چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ میں کشمیر کو پنجاب یا سندھ نہیں بلکہ کشمیر بنانا چاہتا ہوں۔



