حسن مرتضیٰ کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضیٰ نے آزاد کشمیر میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں ضابطۂ اخلاق کی دھجیاں اڑائی جاتی رہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن وہاں پر الیکشن ایجنٹ کا کردار ادا کرتا رہا۔

حسن مرتضیٰ نے ن لیگ پر نتقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دھاندلی کی مثال قائم کر دی ہے، جس کا دل چاہے آپ اس کا مینڈیٹ چوری کر لیتے ہیں، نواز شریف کشمیر میں جا کر کہہ رہے ہیں مجھے وزیرِ اعظم بنا دیا جائے۔

آزاد کشمیر، ن لیگ 9 نشستوں کے ساتھ فاتح، بلاول برس پڑے، دھاندلی کا الزام، عوامی فیصلہ تسلیم کریں، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ آج اگر وہ کشمیر جا کر وزیرِ اعظم بننے کا مطالبہ کرتے ہیں تو یہ پیپلز پارٹی کی بدولت ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پولنگ والے دن ہمارے کارکن کو شہید کیا گیا، تاریخ میں چیزیں لکھی جا رہی ہیں کہ مارنے والا کون تھا اور مرنے والاکون تھا۔