نیویارک کے میئر زہران ممدانی شمعون اسماعیل کے مداح نکلے، پاکستانی گلوکار کا حیرت کا اظہار

یویارک کے میئر زہران ممدانی شمعون اسماعیل کے مداح نکلے۔

پاکستانی گلوکار اور ریپر شمعون اسماعیل اس وقت حیران رہ گئے جب نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے ان کی موسیقی سنتے آ رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران جب زہران ممدانی سے ان کی موجودہ پلے لسٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے یوگنڈا کے فنکاروں اور امریکی کنٹری گلوکارہ کیسی مسگریوز کے ساتھ پاکستانی ریپر شمعون اسماعیل کا نام بھی لیا۔