میر پور خاص: 18 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا

میر پور خاص میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے 18 سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو جیل بھیج دیا۔

پولیس نے 18 سالہ لڑکی کے قتل کے کیس میں 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے خاتون کے قتل کے مقدمے میں اس کے 2 بھائیوں اور 2 ماموں کو گرفتار کیا تھا۔