آزاد کشمیر انتخابات، کون کس سے آگے؟ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات میں پولنگ کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے ووٹر ٹرن آؤٹ اور سیاسی جماعتوں کی درخواست پر 5 بجے کے بعد پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کی توسیع کی تھی، جس کے بعد 6 بجے پولنگ کا عمل اختتام پذیر ہوا۔

الیکشن حکام کے مطابق انتخابی نتائج کی وصولی اور ترسیل کا عمل مرحلہ وار جاری رہے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان مقررہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

یہ انتخابات پہلے مرحلے میں صرف میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں میں ہوئے ہیں، میرپور ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 لاکھ 437 ووٹر رجسٹرڈ، جن میں سے 7 لاکھ 24 ہزار 811 مرد اور 6 لاکھ 75 ہزار 626 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

انتخابی عمل کے پہلے مرحلے کیلئے 2 ہزار 316 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 1241 انتہائی حساس، اور 724 حساس قرار دے گئے ہیں۔

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 62 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کے اظہر صادق 8271 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد4048 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 12904 ووٹ لے کر کامیاب رہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار چوھدری ظفر انور 4669 لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری مکمل نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری یاسر سلطان 11676 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید9832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار کی لیڈ 1844 ووٹ رہی۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے چودھری رخسار احمد 20172 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 13865 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ چوہدری رخسار کی لیڈ 6307 ووٹ رہی۔

حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 104 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق ن لیگ کے وقار احمد نور 19592 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 16335 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 24 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 3814 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 3351 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 8789 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 5359 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 میں سے 141 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ملک ظفر 18543 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے ملک محمد نواز11093 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 1 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم 534 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جاوید اقبال بڈھانوی 25 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 96 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 14ہزار 411 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 13ہزار151 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

نکیال میں پولنگ کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی، بلاول بھٹو کا سخت ردعمل

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13063 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8995 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔