ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد اہواز میں بچوں کے کینسر اسپتال کو ہنگامی طور پر خالی کرانا پڑا۔
انھوں نے کہا کہ اسپتال کے قریب امریکی حملے کے باعث کیموتھراپی کے زیر علاج 211 بچوں کو فوری طور پر دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا۔
حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانا انتہائی قابلِ مذمت عمل ہے۔
انھوں نے کہا کہ انسانی حقوق کا پرچار کرنے والے اسپتالوں اور مراکزِ صحت کو نشانہ بنائے جانے پر جان بوجھ کر نظریں چرا لیتے ہیں۔



