الحمدللہ! آج پاکستان کے معاشی اصلاحات کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور ہوا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاہدے کی پہلی مالی تکمیل کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے، جو پاکستان کے معاشی اصلاحات کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ “الحمدللہ! آج پاکستان کے معاشی اصلاحات کے سفر میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی کنٹرول کنسورشیم کو منتقل ہونے کے ساتھ ہی قومی فضائی کمپنی کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، جبکہ اس پیش رفت سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے
قومی ایئرلائن کی نجکاری معاہدے کی تکمیل ملکی و بین الاقوامی منظوریوں کا عمل مکمل
قومی ایئر لائن انتظامیہ کا ملک میں موجود 5 جائیدادوں کے تخمینے کا فیصلہ
قومی ایئر لائن کا برطانیہ کے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا اعلان
شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے بالخصوص فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نے مشیر برائے نجکاری محمد علی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور نجکاری کمیشن کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی جرات مندانہ معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھے گی جو ملکی معیشت کو مزید مضبوط اور مستحکم بنائیں گی۔