کوہلو میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ

کوہلو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 بتائی جارہی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز کوہلو سے 60 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

کوہلے کے علاوہ ژوب، بارکھان اور رکھنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ کوہلو میں دوپہر کو بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔