پنجاب حکومت کا بجٹ کل دوپہر اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بجٹ پیش کریں گے، بجٹ کا حجم تقریباً 5300 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق این ایف سی ایوارڈ کے تحت 3793 ارب 70 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے، صوبائی محصولات سے 1330 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔
پنجاب کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، کاروبار اور صنعت پر توجہ ہوگی: مجتبیٰ شجاع الرحمٰن
ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 650 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ پنشن کی ادائیگیوں کے لیے 505 ارب 80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ وفاقی حکومت کے اعلان کے برابر تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب فنانس کمیشن کے لیے 800 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔



