ٹرمپ کے پہلے دور کے امریکی مشیر نیشنل سیکیورٹی کونسل لیفٹیننٹ جنرل (ر) مائیک فلن نے ٹرمپ کو ایران سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سی آئی اے کی ہر بات پر بھروسہ نہ کریں، انہیں خارجہ پالیسی کے جال میں پھنسایا جا رہا ہے۔
واشنگٹن میں لیفٹیننٹ جنرل(ر) مائیک فلن نے کہا کہ امریکا ایک سنگین اور پیچیدہ جنگ میں داخل ہو چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران کے بارے میں فوجی ماہرین کی رائے کو ترجیح دی جائے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) مائیک فلن ایرانی نے کہا کہ مذاکرات کاروں کی باتوں پر بھی اندھا اعتماد نہ کیا جائے۔
جنرل (ر) مائیک فلن نے کہا کہ امریکا کو مزید جنگ نہیں، بحران سے نکلنے کا راستہ چاہیے، امریکا کی عالمی ساکھ برقرار رکھتے ہوئے بحران ختم کیا جائے۔



