فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے دوسرے میچ میں جنوبی کوریا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیک ریپبلک کو ہرا دیا۔
جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو دو ایک سے شکست دی ہے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے پہلا گول وانگ ای بیوم نے 67 ویں منٹ میں اور اوہیون گیو نے 80 ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔
فیفا ورلڈ کپ کا آغاز، میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو 0-2 کی شکست دیدی
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 کی شکست دی تھی۔
جنوبی افریقین کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا اور جنوبی افریقا نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا رہا۔



