فٹبال ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ میں 3 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔
ریفری نے جنوبی افریقا کے 2 اور میکسیکو کے 1 کھلاڑی کو ریڈ کارڈ دکھایا۔
جنوبی افریقن کھلاڑیوں نے کھیل کے دوران انتہائی رف کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر ریفری نے 2 کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کیا اور جنوبی افریقا نے بقیہ میچ 9 کھلاڑیوں سے کھیلا جبکہ کھیل کے آخری منٹوں میں میکسیکو کے کھلاڑی کو بھی ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔
2006ء کے ورلڈ کپ میں پرتگال بمقابلہ نیدر لینڈز کے میچ میں سب سے زیادہ 4 ریڈ کارڈ دکھائے گئے۔
واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے جنوبی افریقا کو 0-2 کی شکست دی تھی۔



