وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی اقتصادی کونسل کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
ذرائع وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق اب یہ اجلاس کل بروز منگل ہو گا۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شروع
وزارتِ منصوبہ بندی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کونسل وفاقی ترقیاتی بجٹ پی ایس ڈی پی کی منظوری دے گی۔
اجلاس میں صوبوں کے سالانہ ترقیاتی پروگرام اور آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کے ہدف کی منظوری بھی دی جائے گی۔
آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی بجٹ 4 ہزار ارب روپے سے زائد جبکہ جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4 فیصد رکھے جانے کا امکان ہے۔
قومی اقتصادی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے آج اجلاس نہیں ہو گا۔



