سینٹرل کرم میں خوارج کے دو گروہوں کے درمیان بھتے کے معاملے پر لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں 18 خوارج ہلاک ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سینٹرل کرم کے علاقے منات میں فتنہ الخوارج کاظم گروپ اور ممتاز امتی گروپ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ممتاز امتی گروپ کے 18 خوارجی جہنم واصل ہوئے جبکہ 3 لاپتہ ہیں۔
فتنہ الخوارج کے گینگ لیڈر کاظم گروپ کے ایک خوارجہ جہنم واصل اور ایک لاپتا ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے لیے مناتو کے علاقے میں قبروں کی کھدائی جارہی ہے، ماضی میں بھی خوارج کے مختلف دھڑوں کے درمیان متعدد بار مسلح جھڑپیں ہوچکی ہیں۔
مسلح جھڑپیں اس بات کا ثبوت ہیں یہ عناصر کسی دینی یا نظریاتی مقصد کے علمبردار نہیں، یہ اپنے ذاتی مفاد کے لیے فتنہ و فساد کو ہوا دے رہے ہیں۔



