انمول پنکی کیس، زیرِ حراست سی ٹی ڈی اہلکار کو چھوڑ دیا گیا

کراچی: انمول عرف پنکی کیس میں سی ٹی ڈی کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لینے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق حراست میں لیے گئے اے ایس آئی کفیل اعوان کو بیان ریکارڈ کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا ہے۔ کفیل اعوان سے پنکی نیٹ ورک سے متعلق تحقیقات کی گئی ہیں۔

اے یس آئی کفیل نے چند سال قبل انمول عرف پنکی کے ایک رائیڈر کو گرفتار کیا تھا اور کفیل اعوان کے بینک اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی گئی۔