وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے موٹر سائیکل سواروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے گزشتہ ماہ دی جانے والی سبسڈی کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔
وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت اربوں روپے کے قومی ریلیف پیکیج کے ذریعے عام آدمی کو تحفظ فراہم کرتی رہے گی اور کرایوں میں کسی بھی غیر قانونی اضافے کو روکنے کے لیے مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مشکل حالات میں عام آدمی کے لیے اربوں روپے کا قومی ریلیف پیکیج فراہم کیا، ان حالات میں جس قدرممکن ہوسکا عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح رہے گی اور کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال میں جلد بہتری آئے تاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آسکے



