شہباز شریف سے یونیسیف وفد کی ملاقات، بچوں کے محفوظ مستقبل بارے گفتگو

وفد کی قیادت پاکستان میں یونیسیف کی نمائندہ پرنیل آئرنسائیڈ کر رہی تھیں جبکہ سیسے سے پاک مستقبل کے سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ فاضل، سٹینفورڈ یونیورسٹی سکول آف میڈیسن سے جینا فارسیتھ اور تھامس ہرڈ وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مصطفی کمال اور عائشہ رضا فاروق کے علاوہ متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہا ہے، پاکستان انسداد پولیو کو اولین ترجیح سمجھتا ہے اور انشاء اللہ جلد اس موذی مرض کے ملک سے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سیسے (Lead) کے اثرات کی وجہ سے بچوں میں ذہنی و جسمانی نشوونما کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس کا سدباب ایک چیلنج ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں