وزارت قانون و انصاف کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارت قانون انصاف کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جا رہا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے سندھ ہائیکورٹ تبادلہ کیا جاتا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ آرٹیکل 200 کی ذیلی شق 1 کے تحت جوڈیشل کمیشن نے ججز کے تبادلے کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کی ایڈوئس پر قائم مقام صدر نے پیرا 7 کے تحت ججز تبادلے کی منظوری دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور ہائیکورٹ کیا جاتا ہے۔ جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ تبادلہ کیا جاتا ہے۔



