آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن

آج بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ نئی فہرست آج صبح اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی جائے گی۔

اس سے پہلے اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے فہرست اڈیالہ جیل حکام کو جمع کرائی تھی۔

منسوخ کی گئی فہرست میں بیرسٹر گوہر، حامد خان اور سینیٹر علی ظفر کا نام شامل تھا۔

علی بخاری، انتظار پنجوتھا اور اخوند زادہ حسین کا نام بھی منسوخ کی گئی فہرست میں شامل تھا۔