چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سُنا دی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ابھی وزیرِاعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات ہوئی، یہ بتائے ہوئے مجھے خوشی ہو رہی ہے کہ وزیرِ اعظم نے پی ایس ایل گیارہ کے تمام پلے آف میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے یہ شرط رکھ ہے کہ شائقین کرکٹ کو میچز دیکھنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے استعمال کی ہدایت کی جائے۔ پبلک ٹرانسپورٹ سے ایندھن کا استعمال کم ہوگا اور کفایت شیاری مہم کو برقرار رکھا جاسکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان نے پی ایس ایل کے پلے آف کھیلنے والی ٹیموں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔