ٹی20 کرکٹ، بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچری پارٹنرشپ میں کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری پارٹنرشپ میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل)کے ایک میچ کے دوران بابر اعظم نے کوشال مینڈس کے ساتھ مل کر ایک اور سنچری پارٹنرشپ قائم کی، جو ان کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی 47ویں سنچری شراکت ہے۔

دوسری جانب ویرات کوہلی بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 47 سنچری شراکتیں بنا چکے ہیں، جس کے بعد دونوں کھلاڑی اس فہرست میں مشترکہ طور پر سرفہرست ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں بھی ایک منفرد ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سب سے زیادہ 18 سنچری شراکتیں بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔