پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
بات چیت میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے تمام زیر التوا مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے مسلسل بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطہ اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



