پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی

پاکستان نے متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کر دی ہے۔

سٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق یہ رقم یو اے ای کی جانب سے پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر رکھی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے اپنی عالمی ادائیگیاں بروقت کیں، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر پر منفی اثر نہیں پڑا۔ اس دوران پاکستان نے تقریباً ڈیرھ ارب ڈالر کے یورو بانڈ اور میچور ہونے والے 2 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی ادائیگی کی، 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ فروخت کیے اور سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ وصول کیا۔