وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12پیسے کمی کی منظوری دے دی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہوا عوام تک پہنچائیں گے۔

دوسری جانب پٹرولیم ڈویژن نے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔