ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا

لبنان میں جنگ بندی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھول دیا.

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے پیش نظر آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کے باقی عرصے کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے۔

عراقچی نے کہا کہ جہازیں پہلے سے اعلان شدہ مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے پر سفر کریں گی، جس کا تعین پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران نے کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہونے کا اعلان کیا تھا۔