امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دورپیرکو پاکستان میں ہوگا، امریکی میڈیا

امریکی نشریاتی ادارے نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کے روز پاکستان میں متوقع ہے۔

امریکی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے امریکا نے مذاکرات کے شیڈول کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی وفد کی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی موجود تھے۔

دوسری جانب ایرانی وفد کی سربراہی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی، جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کا حصہ تھے۔

اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد دونوں فریقین نے بعض معاملات پر پیش رفت کرتے ہوئے آئندہ ملاقات جاری رکھنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔