امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے پر ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے ابھی کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سب کیلئے کھلا ہے۔
اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے پیش نظر آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کے باقی عرصے کے لیے مکمل طور پر کھول دی گئی ہے۔
عراقچی نے کہا کہ جہازیں پہلے سے اعلان شدہ مربوط (کوآرڈینیٹڈ) راستے پر سفر کریں گی، جس کا تعین پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن آف ایران نے کیا ہے۔



