بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن کے کزن ایشان روشن کی شادی کی تقریبات گزشتہ چند دنوں سے ممبئی میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ریتک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد اور خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ تقریبات میں شریک ہوئے، جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
صبا آزاد نے انسٹاگرام پر ایشان روشن اور ان کی اہلیہ اداکارہ و ماڈل ایشوریہ سنگھ کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے انہیں روشن خاندان میں خوش آمدید کہا۔
صبا نے لکھا کہ یہ زندگی کے سب سے اہم رشتے کی شروعات ہے اور دعا ہے کہ جوڑا ہمیشہ ایک دوسرے کا بہترین دوست رہے، جبکہ ہمدردی، مزاح اور خوش دلی ان کا ساتھ نہ چھوڑے۔



