100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے چند کھلاڑیوں میں کتنے پاکستانی شامل؟

بنگلادیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں کی منفرد فہرست میں شامل ہوگئے۔

مشفیق الرحیم آئرلینڈ کے خلاف ڈھاکا میں اپنے کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی سنچری مکمل کی۔ یہ ان کے کیریئر کی 13ویں سنچری ہے۔

100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے کے بعد مشفق الرحیم ایک منفرد فہرست میں شامل ہوگئے۔ اس فہرست میں دنیا کے وہ خوش نصیب کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے 100ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

مشفق الرحیم سمیت اس فہرست میں 10 اور کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں پاکستان کے جاوید میانداد اور انضام الحق میں شامل ہیں۔

کولن کاؤدری
100ویں ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کا پہلا کارنامہ انگلینڈ کے کولن کاؤدری نے سر انجام دیا تھا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف 11 جولائی 1968 کو اپنے 100ویں ٹسیٹ میچ میں 104 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جاوید میانداد
یہ منفرد کارنامہ انجام دینے والے دوسرے کھلاڑی جاوید میانداد تھے جنہوں نے یکم دسمبر 1989 میں بھارت کے خلاف 145 رنز کی کھیل کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

گورڈن گرینیج
100ویں ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینیج تھے، انہوں انگلینڈ کے خلاف 12 اپریل 1990 کو کارنامہ انجام دیا تھا۔