پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، باؤلرز کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم رنز دیں۔
لاہور میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اب 200 رنز پار اسکور ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو دستیاب کھلاڑی ہوتے ہیں انہیں ہی پارٹنر سمجھتے ہیں، شاہین اور نسیم کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے، حسن علی کے ساتھ اب کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ان سے سیکھ رہا ہوں۔
دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نام
پاکستانی بولر نے کہا کہ ہمیں صورتحال کے مطابق پلان دیا جارہا ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بہتر کررہے ہیں ان کا ہی فائدہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بولنگ کے بہت آپشن ہیں، دنیا بھر میں بہترین باؤلرز کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلایا جاتا



