وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْصٌ جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم کمزور نہیں، صرف امن کےلیے خاموش تھے۔
مریم نواز نے پاک فوج کے جوانوں کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ پاک سر زمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، ان محافظوں کو سلام جنہوں نے غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا۔



