پی ایف ایف کا انتظار کیے بغیر ایشیا کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

پی ایف ایف نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی مہلت کا انتظار کیے بغیر ہی ٹورنامنٹ میں عدم شرکت کا اعلان کردیا۔

اے ایف سی نے فیفا معطلی کی وجہ سے پاکستان کو چار مارچ تک کی مہلت دی تھی۔

رکنیت معطلی، پاکستان ٹیم کی 2027 اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شرکت خطرے میں

اے ایف سی نے اپنے خط میں تحریر کیا تھا کہ اگر چار مارچ تک معطلی ختم نہ ہوئی تو پاکستان کو ٹورنامنٹ سے دستبردار تصور کیا جائے گا۔

تاہم پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی کا خط ملتے ہی کوالیفائرز نہ کھیلنے کا اعلان کیا۔

پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل راؤنڈ نہیں کھیل پائے گا۔