چینی وزیرِ اعظم کا دورہ پاکستان، دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے ان کے تاریخی اور نتیجہ خیز دورے سے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی وزیرِ اعظم کے دورے سے ہماری دوستی مزید مضبوط اور گہری ہو گی، ہم موجودہ اقدامات بالخصوص سی پیک پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے مزید نئے شعبوں کو تلاش کریں گے۔

وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ پاک چین آزمودہ اسٹریٹجک تعاون، شراکت داری علاقائی استحکام اور خوش حالی کا سنگِ بنیاد ہے۔

واضح رہے کہ چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔