انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں 3 اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے جبکہ کامران غلام ڈیبیو کریں گے۔

صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل اور محمد رضوان ٹیم میں شامل ہیں۔