بھارت بنگلادیش ٹیسٹ میچ میں بندروں سے نمٹنے کیلئے لنگوروں کو سیکیورٹی پر رکھ لیا گیا

ھارت اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں بندروں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے لنگوروں کو سیکیورٹی پر رکھ لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بندروں کے خطرے کو روکنے کے لیے انوکھی کوشش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانپور کے یہ شرارتی بندر کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین سے کھانے پینے کی اشیاء اور موبائل فون چھین لیتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بندر لنگوروں سے ڈرتے ہیں اس لیے حکام نے لنگوروں اور ان کے سنبھالنے والوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ لوگوں سے کھانے پینے کی چیزیں چھیننے والے بندروں سے بچا جا سکے۔