بھارتی میڈیا نے اپنے ہی اسٹیڈیم کی حالتِ زار کا پردہ چاک کر دیا

بھارتی میڈیا نے اپنے ہی اسٹیڈیم کی حالت زار کا پردہ چاک کر دیا۔

بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے وینیو کانپور اسٹیڈیم کی حالتِ زار پر سوالات اٹھنے لگے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 ستمبر سے کھیلا جانا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے، اتر پردیش کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ نے اسٹیڈیم کی انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

اسٹیڈیم کی بالکونی سی خطرناک ہے، جہاں مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی نہیں بیٹھ سکتے، اگر مکمل گنجائش کے ساتھ تماشائی بیٹھے تو بالکونی گر سکتی ہے۔