پاکستان کے اسجد اقبال ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
منگولیا میں جاری 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں بھارت کے ملکیت سنگھ کو آؤٹ کلاس کر دیا۔
پاکستانی کیوئسٹ نے بیسٹ آف الیون میں انڈین حریف کو ایک فریم بھی نہ جیتنے دیا۔
مقابلے کا آغاز پہلے فریم میں اسجد اقبال کی 49-18 کی فتح کے ساتھ ہوا، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 38-34، تیسرا فریم 46-13، چوتھا فریم 40-31، پانچواں فریم 52-13 اور چھٹا فریم 45-0 کے واضح فرق سے جیتا۔



