بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق کے بعد پہلی بار کھلاڑی کی اپنے بیٹے اگستیا سے ملاقات ہوئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی اور ان کے بیٹے اگستیا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جولائی 2024ء میں طلاق کی تصدیق سے قبل نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ اپنے آبائی ملک سربیا واپس چلی گئی تھیں۔
اب نتاشا اسٹینکووچ اپنے بیٹے کے ساتھ واپس بھارت آ گئی ہیں، بھارت واپس آنے کے بعد اگستیا اور ہاردک پانڈیا کی پہلی ملاقات دو روز قبل ہوئی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔



