سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ایکشن فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، انہوں نے بیٹ چھوڑ کر پستول اٹھا لی۔
میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بھارتی ایکشن فلم ہے جس میں جارح مزاج بیٹر ڈان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ وارنر ایک ایکشن سے بھرپور فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں، انہیں میلبرن کے یارا ریور پر ایک شوٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے، ان کی منفرد انداز میں تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ڈیوڈ وارنر نے گردن اور ہاتھوں پر ٹیٹو بنوائے ہیں اور اسلحہ بھی تھاما ہوا ہے، انہیں سرخ رنگ کے ہیلی کاپٹر سے جمپ لگا کر اترتے اور پھر ایک بڑی لالی پوپ کے ساتھ بھی دیکھا جا سکتا ہے۔



