سندھ پولیس نے ضلع کشمور میں پنجاب کے ضلع اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 12 افراد کو اغوا ہونے سے بچالیا۔
ایس ایس پی بشیر بروھی کے مطابق اوکاڑہ کے 12 افراد کو ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچایا گیا ہے۔
ایس ایس پی بشیر بروھی کا کہنا ہےکہ تمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایس ایس پی بشیر بروھی کے مطابق تمام افراد کو لکڑیاں کاٹنےکا جھانسہ دےکرکچے کی طرف بلایا گیا تھا



