پلک تیواری کی نئی فطری حسن کی جاذب نظر تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

ھارتی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ پلک تیواری جو اپنے اسٹائل اور فیشن سینس کے لئے جانی جاتی ہیں کی نئی تصاویر میں ان کے فطری حسن نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

خوبرو اداکارہ پلک تیواری نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئرکی ہیں جن میں سبز رنگ کی شرٹ اور گرے ٹاؤزرمیں ملبوس پلک تیواری ایک سادہ اور قدرتی انداز میں نظر آرہی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں پلک تیواری ایک آرام دہ اور پرسکون انداز میں دکھائی دے رہی ہیں، ان کی سبز رنگ کی شرٹ پس منظر کے نیلے آسمان اور بادلوں کے ساتھ ہم آہنگ ہےجو تصاویر کو مزید دلکش بنارہا ہے، پلک تیواری کی ہونٹوں پر نرم مسکراہٹ اور آنکھوں میں چمک ان کی خوبصورتی کو مزید اجاگر کررہی ہے۔