نیوزی لینڈ سیریز قومی کرکٹرزکا انڈور کرکٹ کھیل کر ٹائم پاس

اسلام آباد (آن لائن) قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا مقامی ہوٹل میں انڈور کرکٹ کھیل کر ٹائم پاس،،اوپنر بلے باز فخر زمان کے بیٹے نے بھی قومی کرکٹرز کے ساتھ انڈور کرکٹ میں حصہ لیا۔ اسلام آباد میں ہونیوالی بارشوں کے باعث قومی کرکٹرز کی سرگرمیاں ہوٹل تک محدود رہی، قومی کرکٹرز ہوٹل کوریڈور میں ٹیپ بال کرکٹ کھیل کر لطف اندوز ہوئے ابراراحمد، زمان خان، شاہین آفریدی نے انڈور کرکٹ کھیلی۔ محمدعامر، عمادوسیم نے بھی ہوٹل کوریڈور میں انڈور کرکٹ کھیلی۔ فخر زمان کے بیٹے نے بھی قومی کرکٹرز کے ساتھ انڈور کرکٹ میں حصہ لیا۔ بارش کے باعث کھلاڑی ہوٹل تک محدود رہے، چند قومی کرکٹرز نے جِم سیشن کیا۔ راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش کے باعث گزشتہ روز پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا#/s#