لاہور(آن لائن) سابق کپتان شاہد آفریدی نے آل راونڈر عماد وسیم اور فاسٹ بولر محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد اپنی واپسی سے متعلق دلچسپ جواب دیدیا۔ کراچی میں گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دینے والے کھلاڑیوں کی جانب سے فیصلے واپس لینے پر کیا کہیں گے؟۔جس پر انہوں نے جواب دیا کہ اب میرے لیے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لینا مشکل ہے، ریٹائرمنٹ واپس لینے کا وقت گزر گیا۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر اور آل راونڈر عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ درست ہے، اگر کوئی کھلاڑی سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے خدمات سر انجام دے سکتا ہے تو اسے کرکٹ کھیلنی چاہیے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس دکھانے کیلئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی پرفارم کرنا پڑے گا۔
Load/Hide Comments



