لاہور (آن لائن) لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے پی ایس ایل 9 کو فلاپ شو قرار دے دیا۔ ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں اس بار کچھ بھی قابل تعریف دکھائی نہیں دیا، معیاری کرکٹ دیکھنے کو نہیں ملی، پچز کا معیار بھی اچھا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ تماشائیوں کی شمولیت نہیں بڑھی، کوئی ایسا نوجوان کھلاڑی بھی بھر کر سامنے نہیں ؎آیاجسے نویں ایڈیشن کی دریافت کہا جاسکے، چند کھلاڑیوں نے کچھ بہتر پرفارمنس ضرور کیا لیکن تسلسل کا فقدان رہا، اس برانڈ کو مزید بہتر کرنے پر توجہ دینا ہوگی، اس میں بہت بہتری کی گنجائش موجود ہے، شائقین کی دلچسپی بڑھائے بغیر ہم آگے نہیں جاسکتے۔عاقب جاوید نے لاہور قلندرز کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہ ہونے کی بڑی وجہ اہم پلیئرز کی انجریز اور عدم دستیابی کو ٹھہرایا، انھوں نے کہا کہ آخری پوزیشن پر رہنا اس ٹیم کیلیے افسوسناک بات ہے جو2 سال چیمپئن رہی، ہمیں راشد خان کی خدمات حاصل نہیں تھیں، ڈیوڈ ویزا کو بھی فٹنس مسائل رہے، فیلڈنگ غیر معیاری رہی، کھلاڑی توقعات کے مطابق پرفارم نہ کرسکے۔
Load/Hide Comments



